کرکٹ کے دیوانوں کو بڑا جھٹکا ،کرکٹ کو بڑے انٹرنیشنل ایونٹ سے باہر کر دیا گیا 

ICC, International Cricket Council, BCCI, Neo Tv

دبئی :آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2028 لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں جہاں اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلمبنگ اورسرفنگ سمیت 28 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی وہیں انہوں نے کرکٹ کو شامل نہیں کیا ۔

 بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈنے 2028 لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلمبنگ اورسرفنگ سمیت 28 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جن میں کرکٹ شامل نہیں ہے، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے کہا ہے کہ وہ اس سے پریشان نہیں ہے، کیونکہ اب بھی وقت ہے۔

آئی سی سی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے ابھی کافی وقت ہے،اولمپک عزائم تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہم بالکل اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں ہماری توقع تھی۔