سندھ حکومت کا 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

11:29 PM, 20 Dec, 2021

کراچی: سندھ حکومت نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے پر چھٹی کا اعلان کردیا۔

حکومت نے صوبے بھر میں ہفتہ بروز 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش اور عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے باعث 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  27 دسمبر بروز پیر تمام سرکاری اور ماتحت ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مزیدخبریں