ڈیووس:ورلڈ اکنامک فورم نے اگلے سال جنوری میں ڈیووس میں اپنا سالانہ اجلاس کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کی لہر میں تیزی کے باعث ملتوی کردیا۔
ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کی بنا پر اجلاس کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے، اب اجلاس 2022 کے موسم گرما میں ہوگا۔
فورم کا کہنا ہے کہ سوئزر لینڈ حکومت کی رہنمائی اور ماہرین کے تعاون سے اقدامات کررہے ہیں۔