پشاور تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل گیا ،جے یو آئی نے میدان مار لیا 

09:05 PM, 20 Dec, 2021

پشاور :حکمران جماعت کو ہوم گرائونڈ پر شکست کا سامنا ،پشاور تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل گیا ،57 نشستوں کے نتائج آ گئے،جے یو آئی 18سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پررہی ،مئیرکی سیٹ پر جمعیت علمائے اسلام  نے کامیابی حاصل کر لی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کو ہوم گرائونڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ،میئر کی سیٹ پر جمعیت علمائے اسلام نے کامیابی حاصل کر کے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا ،جے یو آئی ف کے زبیر علی 63ہزار 388ووٹ لیکر  پہلے  نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش کو  50ہزار659ووٹ مل سکے۔

یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومنتخب سٹی میئر زبیر علی کے والد غلام علی الیکشن سے ایک روز قبل پولیس کے سامنے غصے کے انداز میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے ایک ماہ میں الیکشن پر 20 کروڑ روپے تک خر چ کئے ،اس ویڈیو کو لے کر تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے ایسے لوگوں کا ضرور احتساب ہونا چاہیے جو 20 کروڑ روپے تک الیکشن مہم میں لگا چکے ہیں ۔

جمیعت علمائے اسلام کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا سٹی مئیر نتائج پر دوبارہ گنتی کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ترجمان پاکستان تحریک انصاف ضلع  راحت اکبرمغل  نے کہا ہے کہ ہمارے مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جے یو آئی کے اُمیدوار کی برتری سے زیادہ ہے، پاکستان تحریک انصاف شفافیت پریقین رکھتی ہے تاہم ووٹ چوروں کا محاسبہ کریں گے،تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے ایک ایسی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں 20 کروڑ سے زیادہ روپے لگانے والے امیدوار کو سامنے لانا بھی ضروری ہے ،انہوں نے کہا ایسے لوگوں کا احتساب بھی ہونا چاہیے ۔

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 14امیدوار کامیاب ہوئے،اے این پی نے 8نشستوں پر میدان مار لیا،  دس آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ ن 3 ، جماعت اسلامی  کی 2نشستیں، پیپلزپارٹی   اور تحریک انصاف پاکستان کا ایک ایک رکن چیئرمین  بن گیا،،،نو منتخب میئر زبیر علی کی  فیصلہ کن برتری کے بعد ان کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں بن گیا ۔

مزیدخبریں