ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دھول چٹا دی 

The Ashes, Australia beat England, Jos Buttler

سڈنی :ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست سے دوچار کر دیا ،آسٹریلیا   نے   انگلینڈ کو 275 رنز سے شکست  دی۔

ایڈیلیڈٹیسٹ  میں   آسٹریلیا   نے   انگلینڈ کو 275 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ،آسٹریلیا کی جانب سے مارنس کومین آف دی میچ ملا ۔

پہلی  اننگز میں آسٹریلیا  نے  473 رنز   بنا کر اننگز کوڈکلیئر کیا  ، آسٹریلیا کی جا نب سے   ما رنس    نے 103  رنز بنائے   ، جو اب میں انگلینڈ کی ٹیم   236  رنز ہی بنا سکی۔

 انگلینڈ کی جا نب سے   ڈیوڈ ما لا ن   80 اور جو روٹ  نے 62 رنز بنا کر نمایا ں   رہے ، دوسری اننگز   میں  آسٹریلیا      نے 230  رنز پر اننگز  کو ڈکلئیر کیا اور انگلینڈ  کو 467 رنز کا ہدف   دیا ، جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 192 رنز ہی بنا سکی ۔