"تبدیلی آ نہیں رہی ،تبدیلی جا رہی ہے"

05:44 PM, 20 Dec, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے ۔ وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کڑوڑوں بددعائیں سمیٹ کر ! ۲۲ کڑوڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔

انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!۔

مزیدخبریں