رافیل نڈال کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

05:28 PM, 20 Dec, 2021

میڈرڈ: سپین سے تعلق رکھنے والے معروف ٹینس سٹار رافیل نڈال کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جنہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر ابوظہبی میں انہوں نے ایک نمائشی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد سپین پہنچنے پر انہوں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔ 
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رافیل نڈال نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں حال ہی میں کچھ ناخوشگوار حالات سے گزرا ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ میں آہستہ آہستہ صحت یاب جاﺅں گا۔ 
رافیل کا نڈال کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ حال ہی میں خود سے ملنے والے لوگوں کو اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں