انڈیا میں 2 سیاسی رہنمائوں کے قتل کے بعد حالات بے قابو

05:08 PM, 20 Dec, 2021

گجرات :مودی کے دور حکومت جہاں مسلمانوں کا قتل عام ایک معمولی بات ہے وہیں اب بھارتی ریاست کیرالہ میں سیا سی رہنمائوں کا قتل عام بھی شروع ہو چکا ہے ،گزشتہ 12 گھنٹوں میں دوسیاسی رہنمائوں کے قتل عام کے بعد حالات بے قابو ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں پہلے ایس ڈی پی اآئی کے ریاستی سیکرٹری شان کے ایس کو نامعلوم افراد نے چاقو مار کر قتل کیا جس کے بعد تقریبا 12 گھنٹے بعد ہی بی جے پی کے سیاسی رہنما کا قتل ایک سوالیہ نشان بن گیا جس کے بعد یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ کیا بھار تی ریاست کیرالہ میں دو سیاسی جماعتیں مخالفت میں ایک دوسرے کے رہنما ئوں کو قتل کر رہی ہیں ۔

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکرٹری شان کے ایس کی ہلاکت کے صرف 12  گھنٹے بعد ہی بی جے پی او بی سی مورچہ کے لیڈر رنجیت سری نواسن کو ان کے گھر کے باہر گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مووی کی جماعت بی جے پی کے رہنما کے قتل کے بعد گیارہ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن ایس ڈی پی آئی کے سیاسی رہنما کے قتل کے بعد پولیس نے کوئی خاص کاروائی نہ کی ۔

بھارتی ریاست میں  یکے بعد دیگرے  سیاسی قتل کے بعد کشیدگی پھیل چکی ہے،ادھر بھارتی میڈیا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے  بی جے پی لیڈر کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں