امریکا کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے ، مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے : چین

03:24 PM, 20 Dec, 2021

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ کے لئے تیار ہیں ہم جنگ سے نہیں ڈتے ، تاہم امریکا مذاکرات پر آمادہ ہوا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے  ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی طرف سے امریکا کے لئے دھمکی آمیز بیان چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ کا ذمہ دار امریکا ہے اور اسی کی وجہ سے  اسٹریٹیجک غلط فہمیاں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  امریکا کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے، اگر ایسا ہوا تو بھرپور طریقے سے جنگ کریں گے البتہ امریکا باہمی طور پر فائدہ مند مذاکرات کرتا ہے تو خطے میں پائیدار امن کے لیے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ کا یہ اہم بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور چینی صدر نے حال ہی میں پہلی بار ویڈیو لنک پر بات چیت کی تاہم یہ تاریخی ورچوئل ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

قبل ازیں امریکا نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام پر چینی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں چین نے بھی امریکا پر جوابی پابندیاں عائد کیں اور تاحال تناؤ برقرار ہے ۔

مزیدخبریں