پشاور: جے یو آئی ایف کے ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی لگنے سے جان گنوا بیٹھے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے ویلج کونسل امیدوار زکریا خان الیکشن میں فاتح قرار پائے جس کی خوشی میں وہ ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ ان کی چلائی ہوئی ایک گولی ان کو ہی آلگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر بلدیاتی انتخابات کے دوران میدان جنگ بنا رہا۔ پولنگ کے دوران راکٹ حملے، فائرنگ اور خودکش دھماکے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں بھی مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، بیلٹ باکسز کو بھی آگ لگادی، وہاں زخہ خیل اور لنڈی کوتل کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی مشتعل افراد نے حملے کیے۔
اس کے علاوہ بونیر اور نوشہرہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔