گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بہنوئی کے خلاف دعویٰ دائر کردیا

09:10 AM, 20 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

کراچی: اداکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بہنوئی کے خلاف دعویٰ دائر کردیا ۔ عدالت نے زوہیب حسن اور مرزااشتیاق بیگ کے دائر دعوے ایک ہی بینچ میں لگانے کی ہدایت کی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن نے اپنے بہنوئی مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائرکردیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اشتیاق بیگ پر زوہیب اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بیان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

عدالت نے زوہیب حسن اور مرزا اشتیاق بیگ کے دائر دعوے ایک ہی بینچ میں لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس سے قبل رواں سال 13 اگست کو زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کی 21 ویں برسی کے موقع پر انکشاف کیا تھا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی تھی۔

 زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ نازیہ خود طلاق کے لیے پاکستان ہائی کمیشن گئیں لیکن مرزا اشتیاق نے تاخیری حربے اپنائے تھے ۔

واضح رہے کہ مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے الزاما ت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زوہیب حسن کے خلاف پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔

مزیدخبریں