اسلام آباد: بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملٹری ابزرور گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔بھارت کوفالس فلیگ آپریشن کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملٹری ابزرور گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یو این کا نیلا جھنڈا واضح طور پر ہونے کے باوجود بھارت نے یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اس غنڈہ گردی کی شدید مزمت کرتا ہے اور بھارت کو فالس فلیگ شپ آپریشن کا منہ توڑ جواب دے گا۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے دو روز قبل پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے ملٹری مبصر گروپ کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا۔ مبصرین لائن آف کنڑول کے چری سیکٹر میں بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے گاوں پولاس کی طرف جا رہے تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے واقعے میں گاڑی میں موجود دونوں مبصرین محفوظ رہے تھے اور انہیں پاک فوج نے باحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا تھا تاہم بھارتی فوج کی فائرنگ سے مبصرین کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق یو این کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔