لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سے سب کو ان فالو کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے کسی قسم کی سازش نہیں تھی۔
ایک نجی ٹیلی وژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کسی کو فالو نہیں کرتے، میں جب صرف سیاستدان تھا، اس وقت بات اور تھی۔ خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ایسے چوتھے سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کے فیس بک پر بھی سب سے زیادہ فالورز ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا تھا، جس میں ان کی سابق اہلیہ جمائما خان بھی شامل تھیں۔ وزیراعظم ہمیشہ ٹویٹر پر ایکٹو رہتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنی بات عوام تک پہنچاتے رہتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ان کے ٹویٹر فالورز کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ سے متجاوز ہے۔
دیگر سیاستدانوں کی بات کی جائے تو سابق امریکی صدر کا شمار دنیا کے سب سے مشہور ایسی سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے جن کے فیس بک پر سب سے زیادہ مداح موجود ہیں۔ ان کی فیس بک پر فالوؤنگ پانچ کروڑ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی جبکہ چوتھے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
صرف یہی نہیں وزیراعظم عمران خان کا شمار ایسے پاکستانی سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کے ٹویٹر پر بھی سن سے زیادہ فالورز ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔