پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

09:53 PM, 20 Dec, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ریاستی اداروں کا  بھرپور دفاع کریں گے ،  پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے درمیان سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیس کے فیصلے، ملکی سیاسی صورتحال، قانونی امور پر تبادلہ خیال اور عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کواستحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ریاست ادارے بناتے ہیں، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا  کہ وزیراعظم نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی، حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔

مزیدخبریں