میزائلوں کی دوڑ سے بات ایٹمی جنگ تک پہنچ سکتی ہے ، روسی صدر نے امریکہ کو خبردار کر دیا

08:38 PM, 20 Dec, 2018

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ یورپ میں میزائل کی دوڑ شروع کی تو بات جوہری جنگ تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ ہم بھی میزائلوں کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطبق روس کے صدر ولادی میر پوتن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے یورپ میں میزائلوں کی جنگ شروع کی تو روس بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور بات جوہری جنگ تک بھی پہنچ سکتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے 1987 کے ٹریٹی معاہدے سے نکل کر بڑی غلطی کی ہے ، میزائلوں کی دوڑ میں جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے یہ بیان ان کے دور صدارت کے نئے دور میں پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے ۔

مزیدخبریں