موذی مرض کینسر کی 5 علامات

07:34 PM, 20 Dec, 2018

کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے، اس کا سنتے ہی ہر کوئی خوف میں مبتلا ہو جاتاہے، کینسر جیسی خطرناک بیماری لاحق ہونے سے پہلے کچھ علامات ظاہر  ہو جاتی ہیں لہذا  اس سے ڈرنے کے بجائےہمیں اس کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے اور اس کی علامات کو سمجھنا چاہیے تا کہ بر وقت علاج سے بیماری کو ختم کیا جا سکے۔

ذیل میں اس جان لیوا بیماری کی کچھ علامات بیان کی گئی ہیں۔

وزن کا کم ہونا :

ہر کوئی شخص اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اگر آپ کا وزن اچانک سے غیر ارادی طور پر کم ہونا شروع ہو جائے تو کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے،ڈائیٹ پلان میں کوئی تبدیلی لائے بنا 10 ایل بی ایس وزن ایک ہفتے میں کم ہو جائے تو آپ کو ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا چاہیے۔

جلد میں تبدیلی :

اگر آپ کی جلد میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جیسا کے چہرے پر تل، دھبوں کا نکلنا وغیرہ، بعض اوقات ان کا رنگ  پیلا سیاہ اور سرخ بھی ہو سکتا ہے، یہ بدشگونی کینسر  علامت یا  جلد کا مسئلہ ہو سکتا ہے تاہم ایسا ہونے کی صورت میں دو  بار ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔

شدید درد کی کیفیت :

کینسر سے متاثرہ حصوں میں شدید درد ہوتا ہے جو اس کی قسم پر منحصر کرتا ہے، جیسا کہ ہڈیوں، دماغ  اور بیضہ کے کینسر کا اس کے شدید درد کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے، لیکن کینسر کی بہت ساری اقسام میں درد نہیں بھی ہوتا، لیکن اگر آپ کو جسم کے ان اعضاء میں کافی عرصے سے درد رہتا ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔

خون کا بہنا :

اگر آپ کی صبح کا آغاز کھانسی سے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ خون آتا ہے تو جتنا جلدی ہو سکے ڈاکٹر کو چیک کروائیں، یہ  گردوں کا کینسر ہونے کے خدشات کو ظاہر کرتا ہے، اس طرح کی حالت میں کینسر کی بیماری دوسرے درجے تک پہنچ چکی ہوتی ہے، اگر ممکن ہو  تو  اسپیشل ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

منہ کا السر :

اگر آپ کے منہ کا  السر  کافی عرصہ سے شفا یاباب نہیں ہو  رہا تو اس کا مطلب ہے آپ کا قوت مدافعت کا نظام صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہا یا آپ کو کینسر کی کسی قسم کی  شکایت ہے جو کہ آپ پر ظاہر ہو رہی ہے۔ کافی ٹائم تک منہ کے زخم ٹھیک نہ ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزیدخبریں