لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں فرد جرم عائد کر دی گئی، فرد جرم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے لند ن میں عائد کی ۔
نیو نیو ز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے دوران ہونے والی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید پر لندن میں فردجرم عائد کی گئی۔ ناصر جمشید کیساتھ یوسف انور اور محمد اعجاز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ ناصر جمشید پی ایس ایل ٹو میں سپاٹ فکسنگ کیس کے مرتکب ہوئے تھے اور ان پر دوسال کیس چلنے کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 10 سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔