محسن داوڑ، علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت

01:22 PM, 20 Dec, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا جس میں 26 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام فوراً ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر وزیر اعظم اور شرکاء کو اخراجات میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد ماسٹر پلان میں نظرثانی کے لیے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ آج کے اجلاس میں مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام، ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی منظوری اور مہاجرین کی واپسی کے لیے پاک افغان لائحہ عمل پر غور بھی کرے گی۔

مزیدخبریں