موٹروے پولیس کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

12:33 PM, 20 Dec, 2018

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی قبضے میں لے لی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔موٹروے پولیس نے ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب لاوارث ہنڈا کار کھڑی دیکھی ۔

انسپکٹر فیصل ملک اور اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر وقار خان نے دوران پٹرولنگ گاڑی کی تلاشی لی جس پر کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ قبضے میں لیے گئے اسلحے میں 76 پستول، 22 مختلف رائفلز، 26 ہزار سے زائد گولیاں اور 800 میگزینز شامل ہیں۔

برآمد شدہ اسلحہ اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے بعد تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے پر موٹروے پولیس کو سراہا۔

مزیدخبریں