لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی گاڑی کو گذشتہ رات حادثہ پیش آیا ،تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے گذشتہ رات پیغام جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ جم سے واپس آرہے تھے۔
قومی کرکٹر نے مزید لکھا کہ وہ اس وقت پولیس سٹیشن میں ہیں اور ’ہٹ اینڈ رن‘ کی شکایت درج کروا رہے ہیں۔جیسے ہی احمد شہزاد نے پیغام جاری کیا ان کے مداحوں کی جانب سے صحت اور خیریت کی دعاﺅں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
This evening as i was returning home from the gym I was hit by a car ... currently am at the police station filing a complaint for a “hit and run “.
— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) December 19, 2018
خیال رہے کہ احمد شہزاد اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہے اور ٹیسٹ اوپنر کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں غلط بیانی کرنے کی وجہ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام احمد شہزاد کو 6 ماہ کی پابندی کی سزا دے کر کیریئر جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنے کے خواہشمند تھے لیکن فارم میں غلط بیانی سے ان کیلئے مسائل بڑھ گئے۔