دبئی:آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق یاسر شاہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ یاسر شاہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ مدل آرڈر بیٹسمین اظہر علی 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
باﺅلنگ میں کگیسو ربادا پہلے اور جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں۔بلے بازوں میںبھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ویرات کوہلی 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 934 پوائنٹس پر پہنچ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔