اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

11:23 AM, 20 Dec, 2018

کراچی: اداکارہ سعیدہ امتیاز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سعیدہ امتیاز نے کہا ملک کی خدمت ہم سب پر فرض ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی وژن متاثر کن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان 22 دسمبر کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔

دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے والد ذوالفقار کھوسہ کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جو حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں