لندن:دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعا ت رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ہٹلر ‘رکھ کر اپنے لئے مصیبت کھڑی کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بچے کا نام ’ہٹلر‘ کرھنے اور نازی ازم کی خصوصی علامت کے ساتھ تصاویر بنانے کی پاداش میں انہیں جیل جانا پڑ گیا۔نومولود کے والد 22 سالہ آدم تھامس اور 38 سالہ ماں کلوڈیا پاٹاٹاس کو برمنگھم کی مقامی عدالت نے بیٹے کا نام’ہٹلر‘رکھنے پر طلب کیا۔
عدالت نے بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے والے بچے کے والد کو 6 سال 6 ماہ اور ماں کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔دونوں کو یہ سزا صرف اس لئے نہیں دی گئی کہ انہوں نے بچے کا نام ہٹلر رکھا ہے۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق ان دونوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ بھی بتایا جاتا ہے۔
نازیوں کی حمات کرنے والی اس تنظیم کو برطانیہ میں 2016 ءمیں ایک عدالتی حکومت پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کا نام ہٹلر رکھنے والے والدین کی تشدد اور نسل پرستی کے عقائد کی طویل تاریخ ہے۔
عدالت نے ان کے خاندان کے ایک قریبی دوست دارین فیلیٹچر کو بھی شدت پسندانہ خیالات رکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔