واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کو تقریباً ساڑے 3 ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس منظوری کے تحت ترکی کو 80 پیٹریاٹ ایم آئی ایم۔104 ای گائیڈنس اینہانسڈ میزائل، 60 پی اے سی۔3 میزائل سیگمنٹ اینہانسمنٹ میزائل اور ان کے آلات فروخت کئے جائیں گے۔پینٹاگون کے مطابق اس حوالے سے امریکی کانگرس کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے یہ منظوری طویل عرصہ کے بعد اور روس کے ساتھ ایس۔400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری کے معاہدے کے بعد دی گئی ہے۔
ترکی نے روس کے ساتھ یہ معاہدہ امریکا سے پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کیا تھا۔
امریکی حکام نے ترکی کو روس سے ایس۔ 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خرایداری سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی کے بعد اسے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔