نئی دہلی : ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد اٹلی سے وطن واپس پہنچ گئے ، تاہم جہاں لوگوں مبارکبادوں اور نیک تمنائیں کا سلسلہ جاری ہے تو وہی بھارتی وزیر اعظم نریندرد مودی نے بھی دونوں کو ملاقات کے لیے مدعو کر لیا اور انہیں شادی کی مبارکباد دی۔
فیس بک پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ہے، تصویر میں کوہلی اور مودی ایک پیکٹ پکڑے ہوئے ہیں جو کہ بظاہر شادی کی ریسپشن کا کارڈ نظر آرہا ہے مگر بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے انوشکا اور کوہلی کے لئے شادی کا ایک تحفہ ہو سکتا ہے، تاہم نریندر مودی نے تصویر کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔