بی جے پی کو راجستھان میں کانگریس نے شکست دیدی

09:13 PM, 20 Dec, 2017


راجستھان :بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کو راجستھان کے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے شکست دیدی۔


تفصیلات کے مطابق ریاست میں ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 45 سیٹوں میں سے محض 17 نشستیں بی جے پی کے حصے میں آ ئیں جبکہ کانگریس نے 27 نشستیں حاصل کیں۔گجرات میں 99 پر رک جانے کے بعد بی جے پی کے لئے راجستھان سے بری خبر آئی جہاں اسے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کانگریس کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔راجستھان میں ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 45 سیٹوں میں سے محض 17 نشستیں بی جے پی کے حصے میں آ ئیں جبکہ کانگریس نے 27 نشستیں حاصل کیں۔


راجستھان کے 26 اضلاع میں ہونیوالے ضمنی انتخات میں ضلع پریشد کی چاروں نشستوں کانگریس کے کھاتے میں چلی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پنچایت سمیتی کی کل 27 میں سے 16 نشستیں کانگریس کے حصہ میں آئیں جبکہ بی جے پی کو 10 سیٹیں ملیں۔ علاوہ ازیں شہری علاقوں کے میونسپل وارڈوں کی 14 میں سے آدھی نشستیں کانگریس نے جیت لیں۔

مزیدخبریں