فلم ” ٹائیگر زندہ ہے“ بھی مشکلات کا شکار ہو گئی

07:45 PM, 20 Dec, 2017

ممبئی : بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور کترینہ کیف کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “بھی پدماوتی کی طرح مشکل کا شکار ہو گئی۔ بھارتی انتہا پسند جماعت ایم این ایس فلم کی نمائش پر سنیما مالکان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم این ایس کی سربراہ شالنی ٹھاکرے نے کہا ہے کہ میراٹھی فلموں کو ہر صورت پرائم ٹائم اسکریننگ کا موقعہ ملنا چاہیئے، اور میراٹھی فلم دیوا کو ٹائیگر زندہ کے موازنے میں برابر کے اسکریننگ مواقعے مہیا نہیں کیے گئے ہیں۔ اگر ہندی فلموں کو میراٹھی فلموں کو نظرانداز کرتے ہوئے اضافی اہمیت دی جائیگی تو ہم اسکی مخالفت کریں گے۔ اور کسی کو دھمکیاں نہیں دی گئیں بس مناسب اسکرین اسپیس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ٹائیگر زندہ ہے فلم میں سلو بھائی اور کترینہ کیف پانچ سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہورہےہیں۔ اور یہ ایکشن فلم ہے جوکہ اک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔ پہلے بھی مختلف ہندی فلموں کی اسکریننگ پر دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، مائی نیم از خان، اے دل مشکل نامی فلمیں اس حوالے سے مثال ہیں۔

مزیدخبریں