پونے: بی سی سی آئی کی جانب کھلاڑیوں کی خریداری کیلیے رقم کی حد 66 کروڑ سے بڑھا کر 80 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ چونکہ بہت سی فرنچائزز کی جانب سے اپنے پلیئرز کو ریلیز کیا جارہا ہے اس لیے اس بار میگا نیلامی ہوگی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی نیلامی کیلیے بنگلور کا انتخاب فرنچائز کے مطالبے پر ہی کیا گیا ہے۔ ہر فرنچائز کو اپنے پرانے کھلاڑیوں میں سے پانچ کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کی خریداری کیلیے رقم کی حد 66 کروڑ سے بڑھا کر 80 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کیلیے پلیئرز کی نیلامی 27 اور 28 جنوری کو بنگلور میں ہوگی۔