اسلام آباد: اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ معذور افرادکیلئے مقامات تک رسائی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں آٹھویں ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ معذور افراد کو معمول کی زندگی گزارنے میں مدد دے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت معذور افراد کو تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔وزیر مملکت نے اعلان کیا کہ ریڈیو پاکستان او ر پاکستان ٹیلی ویژن معذور افراد سے متعلق مسائل کے بارے میں ہفتہ وار پروگرام نشرکریں گے ۔