کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع بنگلے سے پھندا لگی تین دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ،نارتھ ناظم آبادبلاک Dبنگلے B-226میںکمرے سے 3دن پرانی 45سالہ صولت مرزاولدوراثت مرزاکی گلے میں پھندالگی 3دن پرانی نعش ملی ،پولیس کے مطابق بنگلے میں متوفی کے 2بھائی اوروالدہ بھی رہائش پذیرتھے ،کمرے میں تعفن اٹھنے پراہل خانہ نے چیک کیاتومعلوم ہواکہ نعش پڑی ہے ۔
پولیس نے بتایاکہ متوفی ذہنی مریض تھا،اکثر2سے 3دن کمرے سے باہرنہیں آتاتھا۔اس لیے اہل خانہ نے بھی توجہ نہیں دی ،مقتول 4سال قبل گھرسے بھی لاپتہ ہوگیاتھاپھرواپس آگیا۔اہل خانہ نے کہاکہ متوفی نے خودکشی کی ہے تاہم معاملہ پراسرارہے ۔