پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاداب خان نرسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں ۔ ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ آسٹریلیا میں کھیلیں اور اب ان کا یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے ۔ برسبین ہیٹ کی کپتانی برینڈن میکالم کر رہے ہیں جنہوں نے شاداب خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شاداب خان کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ میں کیریبین لیگ میں اس کیساتھ کھیلا ہوں اور دنیا بھر کی مختلف لیگز اور بین الاقوامی میچوں کے اس کے کیرئیر کو فالو کیا ہے۔ وہ ابھی ایک نوجوان کرکٹر ہے لیکن اس نے دنیائے کرکٹ پر بہت اثر ڈالا ہے۔
میکالم کا مزید کہانا تھا کہ شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے، وہ فیلڈ میں پھرتیلا ہے اور خوب بلے بازی بھی کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ برسبین کے عوام اسے پرجوش خوش آمدید کہیں گے۔