امریکہ میں خاتون کو پالتو کتوں نے مار ڈالا

06:12 PM, 20 Dec, 2017


ورجینیا :امریکی ریاست ورجینیا میں چہل قدمی کرتے ہوئے خاتون نے کو اپنے ہی دو کتوں نے مار ڈالا۔


تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیاکے دیہی علاقے کی پولیس نے ایک خاتون کی پریشان کر دینے والی تفصیلات جاری کی ہیں جسے ان کے مطابق گذشتہ ہفتے چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے ہی دو کتوں نے مار ڈالا۔چار روز کے بعد جب 22 سالہ بیتھنی سٹیفنز کی لاش ملی تو پولیس نے ان کی ہلاکت کے بارے میں بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔جمعے کے روز جب پولیس اہلکاروں کو کتے ملے تو ان کے مطابق وہ سمجھے کے یہ کتے کسی مردہ جانور کی لاش کے گرد کھڑے ہیں۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سٹیفینز کی لاش تھی اور پولیس کے مطابق پٹ بل نسل کے یہ کتے اسے کھا رہے تھے۔


گوچ لینڈ کانٹی پولیس کے اہلکار جم ایگنیو نے بتایا کہ ابتدائی بڑے زخم جو بیتھنی کو آئے تھے وہ ان کے گلے اور چہرے پر تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کتوں نے پہلے انھیں زمین پر گرایا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں اور پھر انہی کتوں نے ان پر حملہ کر کے انھیں مار ڈالا۔پولیس اہلکار ایگنیو نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والی خاتون کے گھر والوں کا سوچ کر ان کی تصاویری تفصیلات جاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔


تاہم ان کے مطابق جب بعد میں ورجینیا میں رچمنڈ سے کوئی 48 کلومیٹر دور اس چھوٹے سے گاں میں افواہیں گردش کرنے لگیں اور یہاں کے رہائشی کافی پریشان ہونے لگے تو انھوں نے یہ تفصیلات بتانے کا فیصلہ کیا تاکہ سب کو معلوم ہو جائے کہ اس گاں میں کوئی قاتل نہیں ہے۔

مزیدخبریں