دبئی : اماراتی حکام نے پاکستانیوں کو ویز ے کا اجراءعارضی طور پر معطل ہونے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے 30 سے 35 ہزار پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے روک لیے تھے جس کے باعث ہزاروں افراد کو ویزوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اماراتی حکام کا کہنا تھاکہ ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کوسیاحتی ویزےجاری کیے جاچکے ہیں۔دبئی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کے ویزے سسٹم میں خرابی کے باعث ر±کے، اب سسٹم کی خرابی کو دور کرکے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے کی مشکلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ادھر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے نہ ملے تو پاکستانی سیاحوں کو دیگر ملکوں میں بھیجا جائے گا۔