اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ممتاز پاکستانی گلوکار عارف لوہار سے 3 سال کی آمدن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایف بی آر ی جانب سے ایک نوٹس ارسال کیا گیا جس میں عارف لوہار سے 3 برس کی آمدن کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ایف بی آر کو گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن پر تحفظات ہیں جس پر انہیں 15 یوم میں تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔اس فہرست میں فنکاروں کے بیرون ملک بے شمار دوروں اور رہن سہن کو سامنے رکھا گیا ہے لاکھوں کے اخراجات جب کہ ہزاروں روپے سے بھی کم کا ٹیکس دے رہے ہیں۔