روالپنڈی : ڈالر گرل ایان علی بھی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکیں .راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔آئندہ سماعت پر ملزمہ اور اس کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی سنا دیا۔
پانچ لاکھ ڈالر کی اسمگلنگ کی ملزمہ ایان علی کسٹم عدالت کے بلاوے پر "پھر"بیمار ہو گئیں.عدالت نے ایان علی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی.عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ اور اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی ۔
یا درہے کہ ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالردبئی منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کر کے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی۔ای سی ایل میں نام نکالنے کے فوراََ بعد ایان علی ملک سے باہر روانہ ہو گئیں تھی ۔