سلمان احمد نے جمائمہ کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی

02:42 PM, 20 Dec, 2017

اسلام آباد : معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے کارکن سلمان احمد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے جمائمہ نے قبول کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنون گروپ اور ٹی وی اور سٹیج کے معروف گلوکار سلمان احمد نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ جمائمہ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کی جانب سے صادق اور امین قرار دینے کا بہت بڑا کردار ہے ۔ انہوں نے وہ تمام دستاویزات فراہم کی تھیں جو انہوں نے 13 سال کی تلاش کے بعد ڈھونڈیں ۔ سلمان احمد نے کہا کہ مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ وہ ایسا نہ کرتیں تو نہ جانے کیا فیصلہ آتا ۔ لہذا میں نے جمائمہ کو ٹیلی فون پر پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمائمہ 2018 میں پاکستان کا دورہ کریں گی اور میں چاہوں گا کہ دورہ ایک ہفتے کا ہو ۔ جمائمہ خان نے مجھے دورے کے تمام انتظامات کرنے کا بھی کہا ہے ۔ جمائمہ پی ٹی آئی کے کسی جلسے یا سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی یہ دورہ ثقافتی ٹور ہو گا اس حوالے سے میں جنون گروپ کی ری یونین بھی کراؤں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں