پاکستان کی یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

02:26 PM, 20 Dec, 2017

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے یمن سے سعودی عرب میں میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ میں یمن کی جانب سے یہ تیسرا میزائل حملہ ہے تاہم حرمین شریف کی حفاظت کے لیے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سعودی عرب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی فورسز نے ریاض کی فضائی حدود میں ایک بیلسٹک میزائل کا سراغ لگا کر اسے بروقت تباہ کر دیا جب کہ اس کا نشانہ شاہ سلمان کی سرکاری رہائش گاہ تھی۔

ادھر اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایران کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا نشان تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں