رحیم یار خان: یوں تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی ایسی ہو کہ اسے برسوں تک یاد رکھا جائے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اکثر لوگ طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں لیکن رحیم یاد خان میں ایسی شادی ہوئی جس میں شجاع آباد سے خان پور پہنچنے پر دلہے محمد ارشد کے باراتی دوستوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بس کی چھت پر کھڑے ہو کر امریکی ڈالرز اور سعودی ریال لٹائے۔
یہی نہیں باراتی افراد نے موبائل فونز کی بارش بھی کی جس سے رحیم یار خان کے شہریوں کی چاندی ہو گئی ۔ یہ خبر میڈیا کی زینت بھی بنی جس کے بعد کسی نے اس شادی میں شاہ خرچیوں پر واہ واہ کی تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب ان شاہ خرچیوں کا ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے نوٹس لے لیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق باراتیوں کے امریکی ڈالرز، سعودی ریال اور موبائل فونز لٹانے پر نوٹس لیا گیا ۔ ایف بی آر نے دلہا اور دلہن کے مالی وسائل سے کا جائزہ لیکر اس سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں