بی جے پی نے ویرات کوہلی کی حب الوطنی پر سوالات اٹھا دیے

12:56 PM, 20 Dec, 2017

نئی دہلی: اٹلی میں شادی کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی حب الوطنی پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھادیا۔

بی جے پی کے رہنما 'اسکل انڈیا سینٹر' کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے پیسہ بھارت میں کمایا اور شادی کے لئے اٹلی کا انتخاب کیا، کیا انہیں بھارت میں شادی کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی۔

پنا لعل شاکیا نے ویرات کوہلی کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے شادی کے لئے بھارت کے بجائے اٹلی کا انتخاب کر کے اس ملک کی عزت نہیں کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ حب الوطن نہیں۔انہوں نے کہا کہ  ویرات کوہلی ہمارے لئے آئیڈیل شخصیت نہیں ہوسکتے، ہمارے لیے آئیڈیل وہ ہے جو ملک سے مخلص ہو اور اپنی محنت سے پیسے کماتا ہو۔

پنا لعل شاکیا نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈانسر بھارت آکر کروڑوں روپے کماتے ہیں اور وہی پیسہ پھر اٹلی لے جاتے ہیں، تو بھارت کے رہنے والے اس ملک کو کیا دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں