اتحاد ایئر کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل

12:41 PM, 20 Dec, 2017

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’الاتحاد ایئر‘ نے دارالحکومت ابوظہبی سے ایران کے دارالحکومت تہران جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’الاتحاد ایئر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی تہران کے لیے پروازوں کا شیڈول تبدیل کر رہی ہے۔

25 دسمبر 2017 سے 23 جنوری 2018 تک ہفتے میں پانچ کے بجائے تہران کے لیے ابوظہبی سے صرف دو پروازیں جائیں گی۔

پروازوں میں تبدیلی کے پلان پر کمپنی نے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے بک کی گئی نشستیں متبادل پروازوں اور اوقات میں منتقل کی گئی۔ اگر کوئی مسافر چاہے تو اس کی بکنگ منسوخ کر کے اسے پوری رقوم واپس کی جا سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں