معصوم کشمیریوں کی شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن

10:32 AM, 20 Dec, 2017

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت کے بعد آج شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کر دی۔ گزشتہ روز 3 نہتے کشمیریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

کشمیریوں کی شہادت کے بعد حریت رہنماؤں نے وادی میں آج ہڑتال کی کال دی ہے۔ سری نگر میں دکانیں، تعلیمی ادارے اور کاروبارز ندگی مکمل بند ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔

ادھر میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، سید علی گیلانی کو احتجاج کی کال کے بعد گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں