کراچی : اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو جیل سے باہر قدم رکھتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں پروفیسر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کو ستمبر میں پریس کلب کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی رہنمائی کا پروانہ آیا تو رہائی سے قبل ہی عزیز آباد تھانے کی نفری جیل پہنچ گئی اور جیسے ہی وہ جیل سے باہر نکلے انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا مقدمہ درج ہے.