حاملہ ہونے کے باوجود بھی کام کرنے والی باہمت اداکارائیں

10:22 PM, 20 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی:بالی ووڈ اور لالی ووڈ سے منسلک خواتین اداکاراؤں کے لیے سال 2016 تبدیلی کا باعث بنا اور کرینہ کپور، شویتا تیواری اور معروف میزبان صنم جنگ سمیت متعدد اداکاروں نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دے کر نیا رجحان متعارف کرایا۔

گزشتہ برس دنیا بھر میں خواتین کوایک جانب بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری جانب یہ سال انہیں بااختیار اور مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوا اور اس سال بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز صنعت سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے حاملہ ہونے کے باوجود پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بخوبی  نبھایا۔ ان خواتین نے دوران حمل بھی کام کرکے نہ صرف دنیا میں ایک اہم رجحان کوجنم دیا بلکہ خواتین کے باہمت ہونے پر بھی ایک دلیل قائم کی۔

مزیدخبریں