دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود پارٹنر کا بوسہ لیں، ڈیوائس متعارف

”کسنگر“ نامی یہ ڈیوائس سمارٹ فون کے ذریعے آپس میں کنیکٹ ہو جاتا ہے

09:22 PM, 20 Dec, 2016

لندن : برطانوی کمپنی نے ایک ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے اب کوئی بھی دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود اپنے پارٹنر کا بوسہ لے سکتا ہے۔ ”کسنگر“ نامی یہ ڈیوائس سمارٹ فون کے ذریعے آپس میں کنیکٹ ہو جاتا ہے، اس ڈیوائس پر سلیکون کے ہونٹ لگے ہوئے ہیں جو 6 سنسروں کی مدد سے آپ کے ہونٹوں کی جنبش کو آپ کے پارٹنر تک پہنچاتے ہیں۔ اس ڈیوائس کو آئندہ سال فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا.

مزیدخبریں