نیو یارک: اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کےلئے ان کا من پسند نیا فیچر’گروپ چیٹ’ متعارف کروادیا ہے، جس کاصارفین کو کئی دنوں سے انتظار تھا۔
جیسے کہ پہلے اسنیپ چیٹ میں صارفین کے بھیجے جانے والے پیغامات 24 گھنٹوں کی مدت کے بعد غائب ہوجاتے تھے،گروپ چیٹ میں بھی ایسا ہی ہوگا ،24 گھنٹوں بعد تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔
اس گروپ چیٹ میں آپ 16 لوگوں کوشامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسنیپ چیٹ نے دوسرے فیچرز بھی متعارف کروائے ہیں جن میں اسٹیکرز کے ذریعے تصویر کو سجایا جاسکتا ہے، پینٹ برش کے استعمال سے تصویر کو نیا رخ دیا جاسکتا ہے۔