بھارت کی گلیوں میں خطرناک جانور کا راج لوگ خوف سے چھتوں پر چڑھ گئے

07:42 PM, 20 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت کے ایک گاﺅں کے رہائشی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے ایک شیرنی کو گلیوں میں گھومتے دیکھا اور سب جان بچانے کیلئے گھروں میں محصور ہو گئے۔ شیرنی نے گاﺅں میں ایک گائے پر حملہ کر کے اسے مار دیا اور گلیوں میں مٹرگشت کرتی رہی جبکہ مقامی لوگ گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں پر چڑھ کر شیرنی کو دیکھتے رہے اور کئی افراد نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

 امریلی ڈسٹرکٹ میں واقع ویرپور گاﺅں میں دن دیہاڑے ایک شیرنی گھس آئی جسے دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے اور سب جان بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک ڈرے ہوئے شخص نے اپنے گھر کی پہلی منزل پر موجود کھڑکی سے اس شیرنی کی ویڈیو بنا لی اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی جسے ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلیوں میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جبکہ سڑک کے ایک کنارے گائے بھی مردہ حالت میں پڑی ہے جسے شیرنی نے مار گرایا۔ وحشی شیرنی نے اس وقت گائے کا گوشت کھانا چھوڑا جب ایک ٹرک نے اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا۔

مزیدخبریں