اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی ہدایات کی روشنی میں عوام اور خاص طور پر تاجربرادری کو جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجہ میں گذشتہ روز تھانہ بی ڈویژن کی پولیس نے ڈی ایس پی ضیاالحق کی سربراہی میں بدنام زمانہ موٹر سائیکل چور اصغر عرف اصغری گینگ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔
گینگ میں اصغرعرف اصغری سرغنہ سکنہ 23/WBوہاڑی ، -2فاروق سکنہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ ، -3محمد سلیم سکنہ گلزار کالونی دیپالپور،-4محمد سلیم ولد نامعلوم سکنہ ڈیر ہ اسماعیل خاں، -5ناصر ولد نامعلوم سکنہ مظہر آباد دیپالپور شامل تھے۔جو ضلع اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے اور ڈیر ہ اسماعیل خان میں موجود اپنے ساتھیوں سے ملکر فروخت کرتے تھے۔
ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے موٹر سائیکل چوری کی واردات پر سخت اظہار ناراضگی کے بعد احکامات جاری کیے کہ موٹر سائیکل چور گینگ کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے جس کے نتیجہ میں اصغر عرفاصغری سرغنہ سمیت فاروق سکنہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ اور محمد سلیم سکنہ گلزار کالونی دیپالپور کو شب وروز محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ارکارن کی گرفتاری کے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
ابتدائی طور پر ملزمان سے پندرہ سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں اور جلد اصلی مالکان کے حوالے کی جائیں گئیں۔ اس گینگ کی گرفتار ی پر ڈی پی او محمد فیصل رانا نے DSP ضیا الحق اور ایس ایچ او بی ڈویژ ن SIحامد رشید ا ور تفتیشی افسر محمد رزاق ASI کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان کیا۔
ضلع اوکاڑہ میں امن و امان کی مکمل بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ معاشرے کے ناسوروں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔