والدین کی ڈانٹ بچے کی موت کی وجہ بن گئی

والدین کی ڈانٹ بچے کی موت کی وجہ بن گئی

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں چھٹی جماعت کے طالب علم نے اسکول میں خودکشی کی کوشش کی۔ طالبعلم نے خود کو گولی مارلی۔گوجرانوالہ کےعلاقے فیصل ٹاﺅن کے رہائشی 13سالہ اسامہ ماجد نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر خود کواسکول میں گولی مارلی۔ چھٹی جماعت کے طالبعلم اسامہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ طالبعلم والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ تھا۔ اور اپنے والد کا پستول روز اپنے ساتھ لیکر اسکول  جا رہا تھا۔ ساتھی طالبعلم نےبتایا کہ اسامہ گزشتہ تین روز سے روزانہ اپنے ساتھ پستول لیکر آتا تھا۔واقعے کے بعد پولیس فوری طورپراسکول پہنچ گئی۔ واقعے سے اسکول کے دیگر بچے نہایت خوفزدہ ہیں۔اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ طالبعلم اسکول میں پستول کیسے لے کر آیا۔

مصنف کے بارے میں