نیو یارک: آئی ایم ایف نے مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لاگارڈے کو فرانسیسی عدالت سے سزا کے باوجود ان کی سربراہی پر بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے۔
یہ اعلان گزشتہ روز آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں کہا گی کہ کرسٹائن لاگارڈے کو سزا بطور فرانسیسی وزیر خزانہ 2008 کے ایک مقدمے میں تساہل کے طور پر ملی جبکہ ان کی بطور ایم ڈی آئی ایم ایف کارکردگی انتہائی اطمینان بخش ہے اور انھیں آئندہ بھی اپنی خدمات اسی طرح جاری رکھنی چاہیئں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ادارے کو ان کی قیادت کی ضرورت رہے گی۔