روزانہ12ارب کی کرپشن ملک اور قوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے , چوہدری محمدسرور

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ روزانہ12ارب کی کر پشن ملک اور قوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے .کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہیں رہیگا

04:51 PM, 20 Dec, 2016

لاہور : سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ روزانہ12ارب کی کر پشن ملک اور قوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے .کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہیں رہیگا . خیبر پختونخواہ کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے . ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری بن چکا ہے حکمرانوں کو ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگا ۔

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو اس ملک میں ہر روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں مگر ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن اور لوٹ مار ہے جسکے خلاف تمام جما عتوں کو متحد ہو کر لڑ نا ہوگا کیونکہ کر پشن کے خاتمے کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اور جب تک کر پشن ہوگی قوم کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے بھی نجات نہیں ملے گی بلکہ ایسے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں روزانہ12ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ہم اسکے خلاف جنگ لڑ تے رہیں گے۔


مزیدخبریں